۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اسلام شناسی ورکشاپ

حوزہ/ مدرسہ المصطفٰی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد بلوچستان میں ایک روزہ اسلام شناسی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ المصطفٰی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد بلوچستان پاکستان میں ایک روزہ اسلام شناسی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔

دین نظامِ حیات کا نام ہے اور اللہ نے جس نظامِ حیات کو پسند کیا وہ اسلام ہے، علامہ مقصود ڈومکی

اسلام شناسی ورکشاپ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی، مولانا منور حسین سولنگی اور مولانا ارشاد علی انقلابی نے درس دیا۔

دین نظامِ حیات کا نام ہے اور اللہ نے جس نظامِ حیات کو پسند کیا وہ اسلام ہے، علامہ مقصود ڈومکی

اسلام شناسی ورکشاپ میں ایم ڈبلیو ایم ضلع جیکب آباد کے صدر نذیر حسین جعفری، سید لعل شاہ بخاری اور پروفیسر حسین بخش عابدی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

دین نظامِ حیات کا نام ہے اور اللہ نے جس نظامِ حیات کو پسند کیا وہ اسلام ہے، علامہ مقصود ڈومکی

(قرآن کریم آئین زندگی) کے عنوان سے درسی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دین نظام حیات کا نام ہے اور اللہ نے جس نظام حیات کو پسند کیا وہ اسلام ہے۔ اسلام کے علاؤہ جتنے بھی نظام زندگی ہیں وہ خداوند متعال کی نگاہ میں ناقابلِ قبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم مکمل نظام حیات اور انسان سازی کا جامع نصاب ہے۔ جو بنی نوع انسان کو حق و صداقت کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ قرآن کریم کی نگاہ میں انسان جسم و روح کے مجموعے کا نام ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر صیہونی قبضہ اور غزہ فلسطین پر جاری اسرائیلی مظالم پر خاموشی جرم ہے۔ آج پوری دنیا کے غیرت مند عوام اسرائیلی و امریکی جارحیت پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

دین نظامِ حیات کا نام ہے اور اللہ نے جس نظامِ حیات کو پسند کیا وہ اسلام ہے، علامہ مقصود ڈومکی

اس موقع پر علامہ سیف علی ڈومکی نے احکام، جبکہ مولانا منور حسین سولنگی نے (حضرت امام مہدی علیہ السلام قرآن و حدیث کی روشنی میں) کے موضوع پر درس دیا۔

ایم ڈبلیو ایم جیکب آباد کے ضلعی صدر نذیر حسین جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے لئے اسلام شناسی ورکشاپس کا انعقاد خوش آیند ہے۔ ہماری نوجوان نسل کو دین اسلام کی بنیادی تعلیمات حاصل کر کے اپنی زندگی دینی تعلیمات کے سانچے میں ڈھالنی چاہیئے۔

دین نظامِ حیات کا نام ہے اور اللہ نے جس نظامِ حیات کو پسند کیا وہ اسلام ہے، علامہ مقصود ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .